ہندوستان میں" عظمت قرآن كريم اور روز قدس" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں" عظمت قرآن كريم اور روز قدس" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:39 - September 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1827101
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كے دارالحكومت دہلی میں ۱۴ ستمبر كو قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے "عظمت قرآن كريم اور روزقدس" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ہندوستان میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق دہلی كے علم و ادب ادارے كی كوششوں اور بعض شيعہ اور سنی علماء كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مسلمان دانشوروں نے خطاب كیے ۔
دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "كريم نجفی" نے اس سيمينار میں سورہ اسراء كی پہلی آيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمانوں كے قبلہ اول مسجد الاقصی كے اس شہر میں ہونے اور مسلمانوں كی ايك دوسرے كی حمايت كرنے پر قرآن كريم كی تاكيد سب مسلمانوں كو قدس شريف كی حمايت كرنے كا پابند قرار ديتی ہے۔
انہوں نے قدس شريف میں مسلمانوں كے حقوق كے پامال ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كو قدس اور اس میں رہنے والے مسلمانوں كی حمايت كرنا چاہیے۔
465268

نظرات بینندگان
captcha