بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے ملكی خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ماسكو میں منعقد ہونے والے "روس اور عالم اسلام" بين الاقوامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے احمد بدرالدين حسون نے كہا ہے كہ تہذيبوں اور آسمانی اديان كا گہوارہ ہونے كے عنوان سے سوریہ دنيا میں صلح اور امن كے حاميوں كے ساتھ ہر قسم كا تعاون كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
مفتی سوریہ نے مزيد كہا ہے روس اور دنيا كے تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ عدل و انصاف كے سائے میں صلح اورامنيت كے لئے ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كریں۔
انہوں نے كہا ہے كہ جولان اور ديگر عربی سرزمين سے صہيونيوں كے قبضہ كو ختم كرنے كے لئے تمام مسلمانوں كو ايك دوسرے كی مدد كرنا چاہیے۔
بدرالدين حسون نے آخر میں كہا ہے كہ اديان اور تہذيبوں كے درميان جنگ اصلی مسئلہ نہیں ہے كيونكہ كہیں بھی ايك دين دوسرے دين سے جنگ نہیں كرتا بلكہ ہر قسم كے اختلافات اور جنگوں كا اصلی سبب جہالت ہے۔
469382