بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "المدينہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مدينہ كے "ملك فہد" قرآنی پبليكيشنز كے سيكرٹری جنرل اور اس سيمينار كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "محمد سالم بن شديد العوفی" نے ايك پريس كانفرنس میں اس سيمينار كے بارے میں كہا ہے كہ ملك فہد قرآنی مركز كی كوشوں سے یہ سيمينار ۲۱ سے ۲۳ اكتوبر كو منعقد ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تين روزہ سيمينار میں جديد ٹيكنالوجی كا قرآن كريم سے مطابق ہونا، اليكٹرانك معاملات كے بارے قرآن كريم كے خصوصی فقہی احكام كی وضاحت، قرآنی مفاہيم كی اشاعت میں كمپيوٹركے پروگراموں سےاستفادہ، قرآن كريم سے ٹيكنالوجی كا استفادہ كرنے كی كوشش اور قرآن كريم كے مخالف كمپيوٹری پروگراموں اور سائٹوں كا مقابلہ كرنے كے لئے طريقہ كار جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ العوفی نےمزيد كہا ہے كہ اس سيمينار كا مقصد قرآنی تعليم كے حصول كے لئے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ اور مختلف معاشروں میں قرآن كريم كے پيغام كو پہنچانے كے طريقہ كار كا جائزہ لينے كے ساتھ ساتھ قرآنی علوم سے آگاہی كے لئے انٹرنیٹ سائٹس كی سرگرميوں پر بحث و گفتگو كرنا ہے۔
470843