سوڈان میں ايران كے قرآنی وفد كی موجودگی دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو فروغ دينے كا بہترين ذريعہ ہے: خرطوم كے وزير ثقافت و روابط

IQNA

سوڈان میں ايران كے قرآنی وفد كی موجودگی دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو فروغ دينے كا بہترين ذريعہ ہے: خرطوم كے وزير ثقافت و روابط

20:39 - October 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1837552
بين الاقوامی گروپ: سوڈان میں ايران كے قرآن وفد كی موجودگی كے ذريعے دونوں ممالك كے تعلقات كو فروغ ملے گا كيونكہ اسلامی جمہوریہ ايران ہر ميدان میں سوڈان كے لئے مكمل آئیڈيل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے سوڈان گئے ہوئے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق خرطوم كے وزير ثقافت و روابط "سيد ھارون" نے ايرانی وفد سے ملاقات كرتے ہوئے كہا كہ ايران اور سوڈان كے درميان تعلقات كو مزيد مستحكم ہونا چاہیے كيونكہ یہ ملك ثقافتی، آرٹ اور تاريخی جيسے مختلف ميدانوں میں ايران كو اپنا آئیڈيل سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سوڈان میں ايران كے قرآنی وفد كی موجودگی اسلام كی حقيقی ثقافت كو اس ملك میں منتقل كرنے كا بہترين موقع ہے۔
وزير ثقافت وروابط نےمزيد كہا كہ میں اس قرآنی وفد كے سوڈان میں آنے كے لیے ايرانی كلچرل سنٹر كا شكریہ ادا كرتا ہوں اور اس وفد كے اس ملك میں آنے پر خوش آمديد كہتا ہوں۔
478238

نظرات بینندگان
captcha