آج كل كے بچوں كے قرآنی حقائق كو عام فہم زبان میں بيان كرنا چاہیے: غلام علی حداد عادل

IQNA

آج كل كے بچوں كے قرآنی حقائق كو عام فہم زبان میں بيان كرنا چاہیے: غلام علی حداد عادل

13:59 - October 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1842531
ادب گروپ: پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے سربراہ نے بچوں اور نوجوانوں كے لیے ترجمہ قرآن كريم كی عدم ضرورت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ آج كل كے بچوں كے لیے قرآنی حقائق كوعام فہم اور سادہ زبان میں بيان كرنا چاہیے۔
غلام حداد عادل نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہر عمر كے لوگوں كے لیے قرآنی مفاہيم كو بيان كرنا ضروری ہے البتہ ان مفاہيم كو كس طرح مخاطبين كے سامنے پيش كرنا چاہیے یہ قابل بحث ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآنی اداروں، معلموں، ماہرين اور مولفين كو تلاوت قرآن كريم كے ساتھ ساتھ ہر عمر كے افراد كے لیے قرآن پڑھنے كا بھی اہتمام كرنا چاہیے تاكہ مخاطبين قرآن كريم كے عميق معانی اور مفاہيم سے آگاہ ہو سكیں اور اپنی زندگی میں قرآنی دستورات كو نافذ كر سكیں۔ انہوں نے كہا كہ بچوں اور نوجوانوں كے لیے قرآن كريم كے ترجمے كی ضرورت نہیں ہے اور اس وقت اس امر كی زيادہ ضرورت ہے كہ ہم قرآن كريم كا اس طرح ترجمہ كریں كہ كم پڑھے لكھے لوگ بھی اس سمجھ سكیں۔
484185

نظرات بینندگان
captcha