بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "المسلم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد میں اديان كے مابين گفتگو كی كونسل oic، اسلامی توسعہ بينك، الازہر يونيورسٹی، پيرس كے اسلامی مركز، برطانیہ كے آكسفورڈ، اسلامی تحقيقاتی مركز، بين الاقوامی اسلامی انجمن اور بين الاقوامی اسلامی كونسل نے تعاون كيا ہے۔
اس سيمينار میں الجزائر، جرمنی، سعودی عرب، فلسطين، D جنوبی آفريقہ، بنگلہ ديش، بيلجيئم، برازيل، كيمرون، كينیڈا، ساحل عاج، امارات، امريكہ، اسپين، فرانس، ملائيشيا، مراكش، موريطانیہ، نائيجيريا، پاكستان، ازبكستان، ہالينڈ، فلپائن، مصر، برطانیہ، سنيگال، سنگاپور، سوئٹزرلينڈ، تيونس، تركی، برونائی اور عمان كی اسلامی آرگنائزيشنز اور انسٹیٹيوٹ كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
484641