بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش ۵ نومبر كو برلن كے "پتسدام" چوك میں واقع مارئين گرپيوز كی عمارت میں افتتاح كی جائے گی۔
اس نمائش میں پيغمبر اكرم(ص) كی معراج كو تصويری صورت میں پيش كرنے والے ايرانی شاہكار كو بھی ركھا جائے گا جو پندرہویں صدی سے مربوط ہے اور اس وقت یہ فرانس كی قومی لائبريری میں محفوظ ہے۔ اس نمائش میں دنيا كی معروف ۲۵۰ اسلامی تصويروں كو دكھايا جائے گا اور اس نمائش میں بيروت، قاہر، رام اللہ، تہران، پروشلم، پيرس، لندن اور نيويارك كے ۳۰ ماہرين آرٹ شركت كر رہے ہیں۔
486040