امريكی رياست مونٹانا میں "اديان كے مابين گفتگو" كے موضوع پر سيمينار كا افتتاح

IQNA

امريكی رياست مونٹانا میں "اديان كے مابين گفتگو" كے موضوع پر سيمينار كا افتتاح

12:46 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845054
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست مونٹانا كی "كارل" يونيورسٹی میں ۳ نومبر كو "اديان كے مابين گفتگو" كے موضوع پر ايك سيمينار كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Billingsgazette سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كارل يونيورسٹی كے فلسفہ كے پروفيسر "بری فرسٹ" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد اسلام، عيسائت اور یہوديت كے پيروكاروں كے درميان اتحاد و وحدت كو قائم كرنا ہے۔
"بری فرسٹ" نے اس سيمينار كے بارے میں كہا ہے كہ اديان ابراہيمی كے پيروكار اس سيمينار میں اكٹھے ہو كر آزادی سے ايك دوسرے كے ساتھ گفتگو كریں گے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خيال كر رہے ہیں۔
كيتھولك كی ايك يونيورسٹی میں 'اسلام سے آگاہی" كے موضوع پر تعليم دينے والے یہودی پروفيسر فرسٹ نے كہا ہے كہ اس سيمينار كا مقصد امريكی معاشرے میں موجودہ اديان كے پيروكاروں كو درپيش چيلنجز اور مسائل كا جائزہ لينا ہے۔
487665

نظرات بینندگان
captcha