بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الدار" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے علاقے "عبداللہ المبارك" كے بعض شدت پسند اور متعصب گروپوں نے كويت كی عدالت میں اس علاقے میں فاطمۃ الزہراء(س) نامی شيعہ مسجد كی تعمير كو روكنے پر مبنی ايك درخواست دائر كی تھی ليكن كويت كی عدالت نے اس درخواست كے خلاف فيصلہ ديتے ہوئے اس علاقے میں مسجد كی تعمير كی منظوری دے دی ہے۔
كويت كے شدت پسند اور متعصب گروپوں نے اس درخواست میں دعوی كيا ہے كہ علاقہ عبداللہ المبارك میں مسجد فاطمۃ الزہراء(س) كی تعمير اداری مشكلات كا باعث ہے ليكن اس كيس كے شيعہ وكيل "محمد حمزہ" كے دلائل كو سن كر كويت كی عدالت نے اس مسجد كی تعمير كی منظوری دے دی ہے۔
487692