ليبيا میں "اسلامی اور عوامی قيادت كی عالمی انجمن" كی نشست كا آغاز

IQNA

ليبيا میں "اسلامی اور عوامی قيادت كی عالمی انجمن" كی نشست كا آغاز

13:02 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845653
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے دارالحكومت "طرابلس" میں ۵ نومبر كو "اسلامی اور عوامی قيادت كی عالمی انجمن" كی پانچویں نشست كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے AMAI كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے پانچ براعظموں كے مختلف اداروں، انسٹیٹيوئز، تنظيموں، اسلامی يونينز، مسلمان علماء كے پانچ سوسے زائد نمائندوں نے اس نشست كے افتتاحی پروگرام میں شركت كی ہے۔
ليبيا كی اسلامی اور عوامی قيادت كی عالمی انجمن كےسيكرٹری جنرل "محمد احمد الشريف" نے اس نشست كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم خداوند متعال كا شكر ادا كرتے ہیں كہ اس نے ہمیں دوبارہ اكٹھے ہونے كا موقع فراہم كيا تاكہ مسلمان قائدين كی شركت سے عالم اسلام كے موجودہ مسائل اور اسلامی معاشروں كی مشكلات كے راہ حل كے لیے بحث و گفتگو كر سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نشست كا مقصد دنيا كے مسلمانوں كو درپيش چيلنجز اور مسائل كے بارے میں پانچ براعظموں كے مسلمانوں كے نظريات كا جائزہ لينا ہے۔
488519

نظرات بینندگان
captcha