كويت میں "خطے كے حوادث میں ايران اور عالم اسلام كے روابط" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كويت میں "خطے كے حوادث میں ايران اور عالم اسلام كے روابط" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:51 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845714
بين الاقوامی گروپ: كويت كی اسلامی تحريك قومی توافق كے سياسی دفتر كی كوششوں سے ۹ نومبر كو "مشرق وسطی كے حالات كے سائے میں ايران اور عالم اسلام كے روابط كا جائزہ لينے" كےموضوع پر ايك علاقائی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی اسلامی تحريك قومی توافق كے سياسی دفتر كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار ۹ نومبر كو كويت میں شيعہ مراجع كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد محمد باقر المھری" كے دفتر میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں خطے كے واقعات كے سائے میں ايرانی اور اسلامی ممالك كے تعلقات، ايران اور اسلامی و عربی ممالك كے تعلقات كو مستحكم كرنے كے طريقوں پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
488542
نظرات بینندگان
captcha