اردن كے صوبے "مفرق" میں اسلامی ثقافتی سرگرميوں كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

اردن كے صوبے "مفرق" میں اسلامی ثقافتی سرگرميوں كے پروگرام كا انعقاد

13:07 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847295
فن وثقافت گروپ: اردن كی جوانوں كی ثقافتی انجمن كی كوششوں اور ۲۰۰۹ء كو قدس ، عرب دنيا كا ثقافتی دارالحكومت" كی مناسبت سے اس ملك كے صوبے "مفرق" میں اسلامی ثقافتی سرگرميوں كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كہ ۸ نومبر كو مفرق ميونسپل كمیٹی كے ہال میں اس پروگرام كی اختتامی تقريب منعقد ہوئی ہے جس میں اردن كے وزير ثقافت صبری اربيحات نے شركت كرتے ہوئے ان سرگرميوں كو انجام دينے والے افراد كی قدردانی كی ہے۔
اردن كے وزير ثقافت نے مزيد كہا ہے كہ دوسرے مسلمانوں كی طرح ہم بھی قدس كو امت اسلام كا بنيادی مسئلہ جانتے ہیں۔
اور ہمارا عقيدہ ہے كہ قدس ہم سب كے عربی اور اسلامی تشخص كا رمز ہے اور اس شہر كے تشخص كو تبديل ہوتا ہم نہیں ديكھ سكتے۔
صبری اربيحات نے آخر میں كہا كہ قدس كی پانچ ہزار سالہ تاريخ اس بات كی گواہ ہے كہ اس وقت قدس پر جو وقت آيا ہوا ہے یہ ختم ہونے والا ہے۔
490206

نظرات بینندگان
captcha