بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بعض اسلامی آرگنائزيشنز كے ہزاروں اراكين نے جكارتہ میں اسرائيل مخالف مظاہرہ كرتے ہوئے قدس شريف اور مسجد الاقصی پر صہيونی حكومت كے مسلسل حملوں كی بھرپور مذمت كی ہے۔
مظاہرين نے حكومت انڈونيشيا، دنيائے عرب اور عالم اسلام سے اپيل كی ہے كہ وہ فلسطينی شہريوں اور قدس كی حمايت كریں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كی جمعيت، حزب اللہ نے ۹ نومبر كو مسجد الاقصی پر اسرائيلی مظالم پر اعتراض كرتے ہوئے جكارتہ میں مظاہرہ كيا اور اسرائيل مخالف نعرے لگاتے ہوئے صہيونيوں كی پاليسيوں پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
490500