جمہوریہ چك كے سينٹ كی اسلام مخالف فلم ريليز كرنے كی مخالفت

IQNA

جمہوریہ چك كے سينٹ كی اسلام مخالف فلم ريليز كرنے كی مخالفت

16:39 - November 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1852478
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ چك كی سينٹ اسمبلی نے "فتنہ" اسلام مخالف فلم كوريليز كرنے اور ہالينڈ كے شدت پسند نمائندے "گيرٹ وايلڈرز" كی اسمبلی میں تقرير كرنے كی مخالفت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "etaiwannews" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ چك كی سينٹ كے ترجمان پیٹركوسٹكا نے اس بارے میں كہا ہے كہ جمہوریہ چك كی سينٹ كے ذرائع ابلاغ كميشن كے ركن جان اوبرفالزر" كی دعوت پر طے یہ پايا تھا كہ "گيرٹ وايلڈرز" "يورپ میں اسلام كے فروغ" كے موضوع پر تقرير كرنے اور "فتنہ" نامی فلم كو ريليز كرنے كے لیے جمہوریہ چك كا سفر كرے جس كی مختلف گروپوں نے شديد مخالفت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سينٹ كے میڈيا كميشن نے جمعہ كے دن ايك خصوصی اجلاس میں بحث و گفتگو كے دوران آخر كار اس اسلام مخالف فلم كو ريليز كرنے اور ہالينڈ كی پارليمنٹ كے شدت پسند ركن كی تقرير كی مخالفت كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
اسی طرح سوشل ڈيموكریٹك كی بائیں بازو كی جماعتوں نے سنیٹر جان اوبرفالزر كے اس اقدام كو اس ملك كے آئين كے مخالف قرار ديا ہے۔
496467

نظرات بینندگان
captcha