كويت كے حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی كورس كے طلباء كی قدردانی

IQNA

كويت كے حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی كورس كے طلباء كی قدردانی

12:53 - November 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1852489
بين الاقوامی گروپ: كويت میں ۲۰ نومبر كو حفظ قرآن كريم كے ساتویں بين الاقوامی كورس كے طلباء كی قدردانی كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "دارالايتام" كی كوششوں سے ۳۰ جون سے ۱۰ اگست تك منعقد ہونے والے اس تعليمی كورس میں كويت، بحرين، عمان، قطر، سعودی عرب، لبنان، سوریہ، مصر اور گھانا كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
كويت كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "دارالايتام" كی اداری كونسل كے سربراہ "عبدالمحسن زبن المطيری" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ مذكورہ ممالك كے ۱۰۰ جوانوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس تعليمی كورس میں ۶۰ جوان كل قرآن كريم كو حفظ كرنے میں كامياب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كويت میں اس قرآنی پروگرام كے انعقاد كے ساتھ ساتھ جرمنی، ہالينڈ، سویڈن، ناروے، برطانیہ اور يمن میں بھی یہ كورس منعقد ہوئے ہیں۔
جوانوں كی قدردانی كے اس پروگرام میں مصر اور سعودی عرب كے علماء اور دانشوروں نے بھی شركت كی ہے۔
496628

نظرات بینندگان
captcha