اسلام سے اپنے ارتباط كو مضبوط كرنے كے لیے حج بہترين موقع ہے

IQNA

اسلام سے اپنے ارتباط كو مضبوط كرنے كے لیے حج بہترين موقع ہے

12:45 - November 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1855441
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزيز نے ۲۸ نومبر كو كہا ہے كہ حج مسلمانوں كے اسلام سے اپنے ارتباط كو مضبوط اور مستحكم كرنے كا بہترين موقع ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملك عبداللہ نے رياض میں عيد سعيد الاضحٰی كی سالانہ ضيافت میں مختلف ممالك كی نامور اسلامی شخصيات اور وفود سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ خانہ كعبہ كے زائرين كو فقط خداوند متعال كی بندگی اور خالص نيت كے ساتھ اس سفر پر آنا چاہیے اور اپنے مناسك حج كو انجام دينا چاہیے۔
سعودی عرب كی اطلاعات آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس سال تقريباً ۲۰ لاكھ مسلمانوں نے اعمال حج انجام ديئے ہیں۔
501455

نظرات بینندگان
captcha