بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "قدس پريس" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن عالمی اسلام كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے ۲۸ نومبر كو ايك بيانیے میں كہا ہے كہ جنيوا شہر كی جامع مسجد پر شدت پسند اور متعصب گروپوں كے حملے اور اس مسجد كا بڑا دروازہ توڑنے كا واقعہ اس وقت پيش آيا ہے كہ جب سوئٹزرلينڈ كی حكومت اس ملك كی مساجد كے مينار بنانے كے لیے ريفرانڈم كا ارادہ ركھتی ہے۔
انہوں نے اپنے اس بيانیے میں سوئٹزرلينڈ كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ جنيوا شہر كی مسجد اور اسلامی ثقافتی سنٹر پر اس قسم كے حملوں كوروكے۔
عبداللہ التركی نے مزيد كہا كہ يورپی ممالك كے بعض حكام اديان كے پيروكاروں كے درميان مسالمت آميز زندگی گزارنے اور ايك دوسرے سے گفتگو اور تعاون كی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں اور سوئٹزرلينڈ كی حكومت نے اس وقت تك مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان دوستی اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كے لیے بہت مثبت اقدامات كیے ہیں لہذا حكومت كو چاہیے كہ وہ ان شدت پسند عناصر كے خلاف كاروائی كرے۔
501374