بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس اولمپك كے دوسرے دن مختلف ممالك كے ۵۰ سے زائد غير ايرانی طلباء نے قرائت، حفظ قرآن كريم، اذان، دعا،مناجات كے شعبوں میں حصہ ليا ہے۔
ان مقابلوں كے انعقاد كے ساتھ طلباء كے مقابلے ختم ہو گئے ہیں اور يكم دسمبر كو طالبات كے درميان مقابلے ہو رہے ہیں۔
ياد رہے كہ ۱۳۰ سے زائد افراد نے اس اولمپك كے آخری مرحلے میں پہنچے تھے اور مجموعی طور پر ۳۵۰۰ طلباء اور طالبات نے ۲۴ شعبوں میں اس اولمپك میں حصہ ليا تھا۔
اس اولمپك كی اختتامی تقريب ۳ دسمبر كو منعقد ہو گی جس میں آيت اللہ تسخيری اور حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی شركت كریں گے۔
502205