آيسسكو كا سوئٹزرلينڈ سے اقتصادی بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ

IQNA

آيسسكو كا سوئٹزرلينڈ سے اقتصادی بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ

13:30 - December 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1856826
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجری" نے اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اقتصادی اور سيروسياحت كے ميدان میں سوئٹزرلينڈ كا بائيكاٹ كریں اور اس ملك میں اپنے بينك اكاؤنٹس كو بند كر دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی لگانے كے بارے میں ہونے والے ريفرنڈم كے بعد آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ ميناروں كی تعمير پر پابندی اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی كی علامت ہے اور بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے۔
التويجری نے مزيد كہا كہ عالم اسلام كو چاہیے كہ كسی قسم كی كشيدگی كے بغير اور صلح و دوستی كے راستوں كو اپنانے اور بين الاقوامی قوانين كے مطابق اس ملك كا اقتصادی اور ثقافتی بائيكاٹ كرتے ہوئے اپنے جذبات كا اظہار كریں۔
503140

نظرات بینندگان
captcha