اسلامی اور ايرانی ثقافت، غدير اور مسئلہ ولايت سے وابستہ ہے

IQNA

اسلامی اور ايرانی ثقافت، غدير اور مسئلہ ولايت سے وابستہ ہے

13:08 - December 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1857213
فن وثقافت گروپ: اسلامی اور ايرانی ثقافت، غدير اور مسئلہ ولايت سے وابستہ ہے اور ہماری ثقافت كی بنياد غدير اور قرآن كريم ہے لہذا غدير كی ثقافت ہماری زندگی كا سرنامہ ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سمنان كی رپورٹ كے مطابق دامغان شہر كی عمومی ثقافتی كونسل كے سربراہ اور امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد محمود ترابی" نے ۳ دسمبر كو عيد غدير خم كی مناسبت سے منعقد ہونے والی نشست میں كہا ہے كہ اسلامی معاشرے میں ہمارے پاس جو كچھ ہے وہ غدير جيسی بے نياز اور نفيس ثقافت كا نتيجہ ہے۔
انہوں نے غدير كو ہمارے مذہب كی بنياد قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہماری ثقافت كی بنياد غدير اور قرآن كريم ہے لہذا غدير كی ثقافت كو ہماری زندگی كا سرنامہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر ہمارے ثقافتی پروگراموں كی بنياد غدير پر ہو تو ہم اپنے كاموں میں كامياب ہوں گے۔
ترابی نے مزيد كہا كہ مسئلہ ولايت كے ذريعے ہمارا دين كامل ہوا اور ہمارے جتنے ثقافتی پروگرام ہیں انہیں غدير كی بنياد پر استوار كرنا چاہیے۔
503704

نظرات بینندگان
captcha