بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Ahl-alquran" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار بشردوستی دانشگاہ اور روس كے "مرد جانی" ثقافتی پروگراموں اور تحقيقاتی فاؤنڈيشن كی كوششوں سے منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی مطالعات كے مختلف ميدانوں كے محققين كے درميان ثقافتی اور علمی گفتگوؤں كا تفصيلی جائزہ روسی محققين كا غير ملكی محققين كے درميان ارتباط، تحقيقات انجام دينے كی بنيادی مشكلات كا جائزہ اور پوری دنيا كے ماہرين اسلام كے درميان پيشہ ورانہ نیٹ ورك كی تشكيل اور تبادلہ خيال كرنا ہے۔
اس سيمينار كا پہلا مرحلہ ۲۰۰۷ء میں روس میں منعقد ہوا تھا جس میں پوری دنيا كے مختلف تعليمی مراكز اور يونيورسٹيوں كے ۱۰۰ سے زائد اساتذہ اور دانشوروں نے شركت كی تھی۔
504994