فلسطين كے شہر "سلفيت" قرآن مجيد كی بے حرمتی كرنے والوں كو قانون كٹہرے میں لايا جائے: ترك وزير خارجہ

IQNA

فلسطين كے شہر "سلفيت" قرآن مجيد كی بے حرمتی كرنے والوں كو قانون كٹہرے میں لايا جائے: ترك وزير خارجہ

14:16 - December 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1862193
قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كے وزير خارجہ نے فلسطين كے شہر "سلفيت" میںمسجد "حسن خضر" میں قرآن مجيد كی بے حرمتی كرنے والوں كے خلاف قانونی كاروائی كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "elaph.com" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ تركی كے وزير خارجہ نے غاصب صہيونيوں كے اس شرمناك اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ انقرہ میں اس توہين پر شديد تشويش پائی جاتی ہے۔
ياد رہے كہ ۱۱ دسمبر ۲۰۰۹ء كو شدت پسند یہوديوں نے شہر سلفيت میں مسجد "حسن خضر" پر حملہ كر كے مسجد كے دروازوں كو توڑ ديا تھا اس مسجد میںموجود قرآنی نسخوں، مذہبی كتابوں اور جائے نمازوں كو آگ لگا دی تھی۔
509747

نظرات بینندگان
captcha