برطانیہ میں ايك مسجد كی بے حرمتی

IQNA

برطانیہ میں ايك مسجد كی بے حرمتی

14:30 - December 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1866435
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز برطانیہ كے شہر "Cradley Heath" میں نامعلوم افراد نے ايك مسجد پر حملہ كر كے اسے آگ لگا دی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" تركی كے روزنامہ "مليت" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد شہر "Cradley Heath" میں اسلامك سنٹر سے ملحق ہے اور اس مسجد میں روزانہ ۴ سو افراد نماز پڑھتے ہیں۔
اس مسجد سے اٹھنے والے آگ كے شعلے اسلامك سنٹر تك بھی پہنچ گئے اور اس سنٹر كے ايك حصے كو بھی جلا ديا اس مسجد كی انتظامیہ كے بقول اس مسجد سے اب استفادہ ممكن نہیں ہے۔
ياد رہے كہ پانچ سال قبل "Black Country" نامی مسجد پر حملہ ہوا تھا ليكن برطانیہ كی پوليس اس مسجد پر حملہ كرنے والوں كا سراغ لگانے میں كامياب نہیں ہوئی تھی۔
515685

نظرات بینندگان
captcha