بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "teol-granada" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسپين كے كليساوں كے اديان كے مابين روابط كميشن كے سربراہ "آلمريا" شہر كے پادری "آدلفو گونزالس" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كے شركاء مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان تعلقات اور اديان كے مابين گفتگو كے فروغ اور ايك دوسرے كے احترام كے راستوں كا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دو روزہ سيمينار میں "عيسائيت" روشن فكری اور ايمان" تعصب سے ہٹ كر مسلمانوں اور عيسائيوں كو جو كچھ معلوم ہونا چاہیے"، "كيا اسلام سے سے خوفزدہ ہونا چاہیے؟"، "اسلام اور عيسائيت كے درميان تعلقات كی تاريخ" اور "اسلام اور عيسائيت كے درميان صلح آميز زندگی گزارنے كی ثقافت كے فروغ كا طريقہ كار" جيسے موضوعات پر مقالے پيش كیے جائیں گے۔
518969