عالم اسلام كے پبلشروں كا بين الاقوامی اجلاس اشاعت كے ميدان میں ايك جديد حركت كا آغاز ہے

IQNA

عالم اسلام كے پبلشروں كا بين الاقوامی اجلاس اشاعت كے ميدان میں ايك جديد حركت كا آغاز ہے

14:58 - January 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1872109
ادب گروپ: وزير ثقافت وارشاد اسلامی نے عالم اسلام كے پبلشروں كے بين الاقوامی اجلاس كو علم و تجربيات كے تبادلے اور تعلقات كی سطح كے استحكام كے لئے ايك بہترين موقع اور عالم اسلام كے پبلشروں كے درميان ايك جديد حركت كا آغاز قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالم اسلام كے پبلشروں كے بين الاقوامی اجلاس كے نيوز كمیٹی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كے پبلشروں كے پہلے بين الاقوامی اجلاس كے پاليسی ساز كونسل كی میٹنگ میں اس اجلاس كی اہميت كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے "سيد محمد حسينی" اس اجلاس كے مخاطبين كے تاريخی، علمی اور دينی مشتركہ نكات كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ نظريات كو عالمی سطح پر منعكس كرنے اور ان كا تعارف كروانے كے لئے عالم اسلام كے پبلشروں كا ايك دوسرے سے تعاون اور مسلمان دنيا كے پبلشروں كے مشتركہ اہداف كا حصول ايك انتہائی اہم قدم شمار ہوگا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں عالم اسلام كے پبلشروں كو ايك دوسرے كے قريب كر كے اشاعت كے علم كی ترقی اور بلندی كے حصول كی كوشش كرنی چاہیے۔
ياد رہے كہ عالم اسلام كے پبلشروں كا بين الاقوامی اجلاس اپريل اور مئی كو تہران میں منعقد ہو گا۔
522090

نظرات بینندگان
captcha