اسلام سے ناواقفيت كی وجہ سے پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت

IQNA

اسلام سے ناواقفيت كی وجہ سے پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت

15:07 - January 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1872122
بين الاقوامی گروپ: ناروے كے عربی گھر كے سربراہ "سناء مصطفی" نے كہا ہے كہ ناروے كے روزنامہ "آفٹن پوسٹن" میں پيغمبراكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت ان كی اسلام اور پيغمبر اكرم(ص) سے عدم آگاہی كی وجہ سے ہے جبكہ اسلام تفكر اور بيان كی آزادی كا دين ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العالم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سناء مصطفی نے اس بارے میں كہا ہے كہ ناروے كے روزنامہ آفٹن پوسٹن كے ایڈیٹر كی ڈنماركی كارٹونسٹ كو قتل كرنے كے لئے ايك مسلمان جوان كی كوششوں كے رد عمل میں پيغمبراكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی اشاعت پر مبنی گفتگو كو بے بنياد قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ناروے كے بعض ميانہ رو اور معتدل رائٹروں نے رسول اكرم(ص) كی اہانت كی مخالفت میں بہت زيادہ مطالب تحرير كرتے ہوئے ان اہانتوں كی مذمت كی تھی اور انہوں نے اسلام كی صلح آميز تعليمات كی تشريح كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا تھا كہ اسلام دوسروں كے حقوق كا احترام كرتا ہے اور ہمیں بھی ناروے كے مسلمانوں كے حقوق كا احترام كرنا چاہیے۔
521221

نظرات بینندگان
captcha