سعودی عرب میں "تفسير آيات قرآن كريم و تصحيح قرائت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں "تفسير آيات قرآن كريم و تصحيح قرائت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:26 - January 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1875547
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے علاقے "القصيم" كے شہر "بريدۃ" میں ۱۹ جنوری كو "تفسير آيات قرآن كريم اور تصحيح قرائت كريم كا جائزہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے شعبہ القصيم كی كوششوں اور القصيم كی اقليتوں كو معلومات كی فراہمی اور ارشاد كے دفتر كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے۔
سعودی عرب كے قرآنی محقق "ربيعان بن محمد الربيعان" نے اس سيمينار میں تفسير آيات قرآن كريم كے اصول اور اس الہی كتاب كی تصحيح قرائت كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
اس سيمينار میں سعودی شہريوں كے علاوہ اس ملك میں مقيم بعض اقليتوں نے بھی شركت كی ہے۔
525857

نظرات بینندگان
captcha