بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی وزارت اوقاف كے مشير "محمد محمود ابوحطب" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان قرآنی سنٹرز میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كی تعليم كےعلاوہ ان سنٹرز كے طلباء فقہ، اسلامی شريعت اور پيغمبر اكرم(ص) كی سيرت سے بھی آگاہی حاصل كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان قرآنی سنٹرز میں اس شہر كے محكمہ اوقاف كےركن بعض ائمہ مساجد اور دانشور تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
ابوحطب نے مزيد كہا كہ اسكندریہ شہر میں حفظ قرآن كريم كے جديد سنٹرز كا افتتاح سے یہ علاقہ چمك اٹھے گا۔
535111