يورپ میں مسلمانوں كی حالت زار پر oic كےسيكرٹری جنرل كی تشويش كا اظہار

IQNA

يورپ میں مسلمانوں كی حالت زار پر oic كےسيكرٹری جنرل كی تشويش كا اظہار

13:56 - February 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1884926
بين الاقوامی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے ۷ فروری كو قاہرہ میں ايك پريس كانفرنس میں يورپ میں موجود مسلمانوں كی حالت زار پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Arabic.peopledaily.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلونے اس سلسلے میں كہا ہے كہ يورپ كے شدت پسند گروپوں نے اسلام كے ساتھ دشمنی كی ترويج كے ذريعے مغربی معاشروں كی بہت اہم پوسٹوں پر قبضہ كرركھا ہے جس كی وجہ سے يورپ كی ديگر سياسی پارٹيون نے ان كا مقابلہ شروع كيا ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت يورپ كے مسلمانوں كے حالات انتہائی افسوسناك ہیں جو منفی تبديليوں كی نويد ديتے ہیں اور اسی وجہ سے سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير كی پابندی كا فيصلہ بھی كيا گيا ہے۔
536713

نظرات بینندگان
captcha