بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اميركبير پبليكيشنر انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ كے سربراہ "احمد نثاری" اور تہران میں سوریہ كے عربی ثقافتی سنٹر كے مشير "غسان كلاس" نے ايك دوسرے سے ملاقات كے دوران ايران، عرب اور عالم اسلام كے عظيم رائٹروں كی عمدہ تاليفات كے ترجمے اور اشاعت كرنے پر ايك دوسرے كے تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اميركبير پبليكشنر كے سربراہ نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ ان كتابوں كی اشاعت اور تقسيم كے لیے امير كبير پبليكشنر آمادہ ہے۔
536911