بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے وزير ثقافت و نشرواشاعت "سيد مخدوم رہين" نے اسلامی انقلاب ايران كے كارناموں پر مشتمل پہلی نمائش كی افتتاحی تقريب میں كہا ہے كہ ايرانی اور افغانی عوام كاباہمی رابطہ دونوں ممالك كی مشتركہ تاريخ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ باعث مسرت ہے كہ اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے كابل میں اسلامی انقلاب كے نماياں كارناموں كی نمائش كا افتتاح ہو رہا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالك كے عوام كو ہميشہ امن وامان اور بھائی چارے كے ساتھ زندگی گزارنے كی اميد ظاہرہ كی ہے۔
كابل میں ايرانی سفير فداحسين مالكی نے بھی ملت افغانستان كو حريت، شہادت اور شجاعت كا مظہر قرار ديتے ہوئے كہا كہ تاريخ شاہد ہے كہ جو ملت حريت چاہتی ہے اسے بہت زيادہ مشكلات كو برداشت كرنا پڑتا ہے۔
536857