المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی جانب سے تيسرے بين الاقوامی طولی فيسٹول كا انعقاد

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی جانب سے تيسرے بين الاقوامی طولی فيسٹول كا انعقاد

16:58 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887369
فن وثقافت گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی جانب سے تيسرے بين الاقوامی ثقافتی اور تبليغی طولی فيسٹول منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ثقافتی امور كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين "ھادی بنكدار" نے ۱۶ فروری كو ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ اس فيسٹول كی افتتاحی تقريب ۱۸ فروری كو مدرسہ عالی امام خمينی(رح) قم كے قدس ہال میں منعقد ہو گی۔
حجۃ الاسلام بنكدار نے كہا كہ اس پروگرام میں آيت اللہ مرتضی مقتدائی، آيت اللہ حائری شيرازی اور حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی تقرير كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مالی كی نشينل يونيورسٹی كے سربراہ اور روس كی انجمن نور كے سربراہ بھی اس فيسٹول كے غير ملكی مہمان ہیں۔
انہوں نے كہا كہ اس فيسٹول میں ۱۱۰۰ سے زائد آثار ارسال ہوئے ہیں كہ جن میں سے ۴۴ آثار منتخب ہوئے ہیں اور اس فيسٹول كی افتتاحی تقريب میں ان كی قدردانی كی جائے گی۔
539581

نظرات بینندگان
captcha