تيونس میں "جوان اور انٹرنیٹ كےقانونی اور اخلاقی پہلو" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تيونس میں "جوان اور انٹرنیٹ كےقانونی اور اخلاقی پہلو" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:18 - February 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1888626
بين الاقوامی گروپ: تيونس میں آيسسكو كے تعاون سے "جوان اور انٹرنیٹ كے قانونی اور اخلاقی پہلو" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ISESCO" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تيونس كی "سايبرلا" آرگنائزيشن كی كوششوں اور جوانوں كے عالمی سال كی ياد میں یہ سيمينار ۲۴ اور ۲۵ فروری كو منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد انٹرنیٹ كے قانونی پہلو كا جائزہ اور اس كا استعمال، انٹرنیٹ سے استفادہ كرنے كی وجہ جوانوں كو منتقل ہونے والی اقدار اور تمايلات كی شناخت، انٹرنیٹ كے خطرات سے آگاہ كرنے كے لئے مختلف طريقوں كا جائزہ اور اخلاقی، تعليمی اور علمی سائٹس سے استفادہ كرنے كے لئے جوانوں كی رہنمائی كرنا جيسے موضوعات ہیں۔
541085

نظرات بینندگان
captcha