بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تيسير التميمی نے ۲۱ فروری كو اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ الخليل كی ابراہيمی مسجد اور "بيت لحم" كی "بلال" مسجد كو یہوديوں كے آثار قديمہ میں سے شمار كرنے كے صہيونی حكومت كے وزير اعظم "بنيامين نتين ياہو" كے اقدام كو فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات اور مساجد كے خلاف اعلان جنگ قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی وزير اعظم، خطے میں دينی جنگ كو بھڑكانا چاہتا ہے جبكہ الخليل كی ابراہيمی مسجد اور بيت لحم كی بلال مسجد اسلامی آثار قديمہ ہیں اور یہوديوں كا ان سے كوئی تعلق نہیں ہے۔
542450