لبنان میں "ايران الثقافتی" جريدے كے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

لبنان میں "ايران الثقافتی" جريدے كے نئے شمارے كی اشاعت

13:53 - February 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1891252
فن وثقافت گروپ: لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے "ايران الثقافتی" جريدے كا جديد شمارہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس شمارے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ثقافتی، آرٹ، علمی اور ٹيكنالوجی ترقيوں كے بارے میں رپورٹس كے ساتھ ساتھ ايران كے علمی، ثقافتی اور آثارقديمہ كے مراكز كا تعارف كروايا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس شمارے میں گزشتہ تيس سالوں كےدوران ايران كے اقتصادی، ثقافتی، ٹيكنيكل، يونيورسٹی اور علمی كارخانوں اور ايران میں خواتين كے مقام كی ترقی كے بارے میں دو رپورٹیں دكھائی ديتی ہیں۔
اس شمارے كے ديگر حصوں میں ايران میں ہونے والی جديد ايجادات كے بارے میں اخبار شائع كی گئی ہیں۔
544332

نظرات بینندگان
captcha