اٹلی میں قرآنی موضوعات پر پينٹنگ اور پينٹنگ خط كی نمائش كا انعقاد

IQNA

اٹلی میں قرآنی موضوعات پر پينٹنگ اور پينٹنگ خط كی نمائش كا انعقاد

13:53 - February 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1891253
فن وثقافت گروپ: اٹلی كے دارالحكومت روم میں "تجلی احساس" نامی نمائش میں قرآنی موضوعات پر پينٹنگ میں ايرانی ماہرين آرٹ كے فن پاروں كو ركھا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روم شہر كے "پالا تسو دی ونٹسيا" نامی نگار خانے میں ۲۰ فروری كو افتتاح ہونے والی یہ نمائش ۲ ہفتے تك جاری رہے گی۔
اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر، اس ملك كی وزارت ثقافتی ورثہ اور رودكی آرٹ ثقافتی فاؤنڈيشن كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش كا مقصد اسلامی اور ايرانی آرٹ كی ترويج ہے اور اس نمائش میں پينٹنگ اور خطاطی كےموضوعات ايرانی ماہرين آرٹ كے ۷۰ فن پاروں كو ركھا گيا ہے۔
543881

نظرات بینندگان
captcha