بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سائٹ اس وحدت اسلامی سيمينار سےمربوط تقارير اور اخبار كو شائع كرے گی اور اس كا ایڈريس یہ ہے۔ www.vahdatconf.com
اس سائٹ كے بعض حصوں میں وحدت اسلامی سيمينار كے انعقاد كی تاريخ، مقالے، سيمينار كے پبليكيشنز، انٹرويوز سيمينار كی تصويری رپورٹ اور وحدت سيمينار كے انعقاد كا ہدف جيسے آپشن ركھے گئے ہیں اور اس كے علاوہ اس سائٹ میں ايرانی اور غير ايرانی شخصيات، علماء مفتيوں اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ كا تعارف ہے جو گزشتہ وحدت سيمينارز میں شركت كرتے رہے ہیں۔
اس سائٹ كے ديگر حصے میں ۲۲ وحدت سيمينار كے موضوعات كوبھی تحرير كيا گيا ہے۔
جو مندرجہ ذيل ہیں۔ (۱) اسلامی وحدت (۲) امام خمينی اور اسلامی وحدت (۳) اسلامی وحدت كے نماياں كارنامے (۴) مذاہب اسلامی كے درميان تقريب (۵) وحدت كے علمبردار (۶) تقريب مذاہب اسلامی میں فكری سمجھوتے كا كردار (۷) مبانی تقريب (۸) قراان وسنت (۹) سيرت اور اسلامی وحدت (۱۰) اسلامی مذاہب كی نظر میں حكومت (۱۱) اسلام كی بنيادی خصوصيات (۱۲)آئندہ صدی میں اسلام اور امت اسلامی اور ديگر موضوعات شامل ہیں۔
546890