بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مسلمان علماء اجتماع كے سربراہ "احمد الزين" نے وحدت كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت اسلام كو تفرقہ اور اعتقادی اختلافات جيسے مسائل كا سامنا ہے اور انہی مذہبی اختلافات اور تفرقہ كی وجہ سے دشمن، مسلمانوں كے ذخائر كو غارت كر رہا ہے۔
انہوں نے قدس شريف اور مسجد الاقصی كی حالت زار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت كہ جب عالم اسلام قومی اور مذہبی تفرقہ كی آگ میں جل رہا ہے ہم اسلامی اور عربی امت آپس كے اختلافات میں مشغول ہیں اورحقيقی مشكل سے دور ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی قائدين كو چاہیے كہ وہ وحدت كےفروغ اور اس كی حفاظت كے لئے علمی اور تحقيقی خدمات انجام دیں اور مذاہب كا متعدد ہونا وحدت كے قيام میں ركاوٹ نہیں بننا چاہیے كيونكہ اختلافات ايك قدرتی امر ہے۔
547355