مصر میں "اسلام اور عيسائيت میں قدس كا مقام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

مصر میں "اسلام اور عيسائيت میں قدس كا مقام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:55 - March 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1895521
بين الاقوامی گروپ: قاہر میں مسلمان اور عيسائی قائدين اور دانشوروں كی شركت سے ستمبر كے آخری عشرے اور اكتوبر كے پہلے بيس دنوں كے دوران "اسلام اور عيسائيت میں قدس كا مقام" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد یہودی سازی قدس كے سلسلے میں صہيونی حكومت كے اقدامات كو روكنا اور اس یہودی سازی منصوبے كا مقابلہ كرنے كے لئے عيسائيوں كو آمادہ كرنا ہے۔
اس سيمينار میں، كليساوں كی عالمی كونسل، بين الاقوامی اسلامی اور عيسائی انسٹیٹيوٹز اور اسلامی اور عيسائی مراكز شركت كر رہے ہیں۔
ياد رہے كہ قدس شريف كے تاريخی آثار، اسلامی اور عيسائی آثار ہیں اور قدس كے تشخص كو تبديل كرنے كے صہيونی حكومت كے اقدامات، اسلام اور عيسائی آثار قديمہ كو نابود كرنےكے لئے ہیں۔
549155

نظرات بینندگان
captcha