اسلامی انقلاب كا ثقافتی پيغام، دنيا میں اسلام ناب محمدی كی ترويج ہے: سویڈن میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

IQNA

اسلامی انقلاب كا ثقافتی پيغام، دنيا میں اسلام ناب محمدی كی ترويج ہے: سویڈن میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

13:51 - March 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1895522
بين الاقوامی گروپ: اسلامی انقلاب ايران ايك ثقافتی ماہيت ركھتا ہے كہ جس كا مقصد اسلام ناب محمدی كی ترويج ہے ار ابتداء سے آج تك یہ مقصد تبديل نہیں ہوا ہے لہذا اس نظام كے تمام اراكين كو چاہیے كہ وہ اسی مقصد پر چلتے ہوئے دنيا والوں كو اسلامی انقلاب ايران كا پيغام پہنچائیں۔
سویڈن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر بہمن معظمی گودزری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب اور امام خمينی(رح) كی منطق پر منطبق اسلام ناب كا تعارف كروانے كو اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی مہم ترين ذمہ داری قرار ديا ہے قرآن كريم اور اہل بيت(ع) كے ذريعے معنوی اقتدار كے حصول كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی ايران كے بيانات نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور اس نظام كے ثقافتی عہديداروں كے لئے مشعل راہ ہیں لہذا ان بيانات سے استفادہ كرتے ہوئے ہم اپنی حركت كو صحيح سمت كی تعيين كر سكتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سویڈن میں تقريباً ايك لاكھ ايرانی مقيم ہیں اور ايرانی كلچرل سنٹر نے ان ايرانيوں كے لئے متعدد پروگراموں كا سلسلہ وار جاری ركھا ہوا ہے جن میں كئی مایہ ناز اساتذہ شركت كرتے ہیں اور ان پروگراموں میں قرآنی سی ڈيز كی تقسيم، ايرانی دينی اور ثقافتی سنٹرز كو سہوليات فراہم كی جاتی ہیں۔
549072

نظرات بینندگان
captcha