بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كی كوششوں اور قطر كی خيراتی انجمن كے تعاون سے منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" اور oic كے ركن ۳۵ ممالك كے ۷۰ انسان دوستانہ اور خيراتی آرگنائزيشنز كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
Oic كے سيكرٹری جنرل كے انسانی امور كے مشير "عطا المنان" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں عالم اسلام میں مختلف حوادث كے مقابلہ كے لے تيار رہنے كے لئے انسان دوستانہ آرگنائزيشنز كے درميان زيادہ سے زيادہ تعاون اور ہماہنگی اور oic اور انسان دوستانہ آرگنائزيشنز كے درميان تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں عالم اسلام پر سياسی، اقتصادی اور سماجی حوادث كے اثرات، انسان دوستانہ آرگنائزيشنز اور سركاری انسٹیٹيوٹز كے درميان روابط جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
548978