مغرب كے مفادات كو خطرے میں ڈالنے والی مستقل تہذيبیں، سرد جنگ كی ہٹ لسٹ پر ہیں: كنیڈا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

IQNA

مغرب كے مفادات كو خطرے میں ڈالنے والی مستقل تہذيبیں، سرد جنگ كی ہٹ لسٹ پر ہیں: كنیڈا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

13:01 - March 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1896580
بين الاقوامی گروپ: استكبار ممالك، اسلامی جمہوریہ ايران جيسی مستقل تہذيبوں كو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں اور اس قسم كی مستقل اور حرمت والی تہذيبوں كے زوال اور انہیں نابود كرنے كے لئے وہ ہر قسم كے فوجی، سياسی اور ثقافتی حربوں سے استفادہ كرتے ہیں۔
كنیڈا ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حميد محمدی نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ موجودہ دور كے حالات میں مغربی دنيا سرد جنگ اور میڈيا، اخبارات اور سیٹلائٹ چينلز جيسی ثقافتی طاقت كے ذريعے اپنے مفادات كے تحفظ كی كوشش كر رہی ہے اسی وجہ سے وہ مستقل تہذيبوں اور ممالك سےمقابلہ كر رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كنیڈا میں دشمن كے حملوں كا مقابلہ كرنے كا بہترين ذريعہ وہی ثقافتی اور سرد جنگ ہے اور اس كے ذريعے معنوی اقتدار كی ترويج كی جا سكتی ہے۔
محمدی نے كہا كہ میڈيا سیٹلائٹس، ریڈيو، انٹرنیٹ اور سماجی روزنامے موجودہ دور كے پروپيگنڈوں كے اہم وسائل ہیں اور ان كے ساتھ ساتھ مختلف قسم كے سيمينارز، نمائشیں اور تقارير كے ذريعے اس ثقافتی اور سرد جنگ كی مدد كی جا سكتی ہے۔
550094

نظرات بینندگان
captcha