ہالينڈ كی پارليمنٹ كے قرآن مخالف ركن پر اس ملك كے وزير خارجہ كی نكتہ چينی

IQNA

ہالينڈ كی پارليمنٹ كے قرآن مخالف ركن پر اس ملك كے وزير خارجہ كی نكتہ چينی

14:38 - March 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1897460
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كے وزير خارجہ نے اس ملك كی پارليمنٹ كے قرآن مخالف ركن "گيرٹ وايلڈرز" پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "ماكسيم ورھاگن" نے ۱۱ مارچ كو ہالينڈ میں ڈپلوميسی كے موضوع پر منعقدہ سيمينار میں اپنی تقرير كے دوران وايلڈرز كے اقدامات كو عالم اسلام میں ہاليند كی حيثيت كے لئے خطرناك قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ وايلڈرز نے اپنے اسلام مخالف اقدامات كے ذريعے ہالينڈ كے عوام كے مفادات اور دنيا میں اس ملك كی حيثيت كو نقصان پہنچايا ہے۔
ورھاگن نے لندن میں ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ اس قسم كی اہانتوں سے نفرت، تعصب اور امتيازی سلوك میں اضافہ ہو گا۔
551693

نظرات بینندگان
captcha