حجاب پر پابندی خانہ كعبہ كو ويران كرنے سے زيادہ قبيح ہے: تركی كے وزير اعظم

IQNA

حجاب پر پابندی خانہ كعبہ كو ويران كرنے سے زيادہ قبيح ہے: تركی كے وزير اعظم

15:15 - March 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1898526
فن وثقافت گروپ: تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے حجاب كی حمايت اور تركی كے تعليمی مراكز اور اداروں میں اس اسلامی فريضہ سے منع كرنے كے قوانين پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے حجاب پر پابندی كو خانہ كعبہ كے ويران كرنے سےزيادہ قبيح اور برا قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے خبررساں ايجنسی ٹرنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزيراعظم كا یہ بيان اس وقت سامنے آيا ہے كہ ان حالیہ چند دنوں میں بعض شدت پسندوں كے حجاب اور باحجاب عورتوں سے بہت برے سلوك میں اضافہ ہوا ہے۔
رجب طيب اردوغان نے كہا ہے كہ لوگوں كو ان كے قدرتی اور فطری حسن سے محروم منجملہ مسلمان عورتوں پر حجاب كی پابندی خانہ كعبہ كو تباہ كرنے سےزيادہ قبيح ہے تم لوگوں كو ان كے پسند كے لباس پہننے كی اجازت دو، ايك دوسرے كا احترام كرنا چاہیے اور ہم سب لوگوں كو انفرادی آزادی دی جانی چاہیے۔
552261

نظرات بینندگان
captcha