اردن كے دارالحكومت میں اسلامی معاشرے میں جوانوں كے كردار كا جائزہ

IQNA

اردن كے دارالحكومت میں اسلامی معاشرے میں جوانوں كے كردار كا جائزہ

14:31 - March 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1901123
فن وثقافت گروپ: اردن كے دارالحكومت "امان" میں اردن انجينئروں كی يونين میں ۳۰ مارچ كو ايك نشست كے دوران اسلامی معاشرے میں جوانوں كے كردار كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امان كی اس نشست میں اردنی دانشور "محمد موسی الشريف" نے اسلامی معاشرے كی ترقی اور تبديلی میں جوانوں اور ان كے حوصلوں كے كردار كی اہميت كی وضاحت كی ہے۔
الشريف نے مزيد كہا كہ دانشوروں اور صاحبان عقل افراد كو چاہیے كہ وہ علمی منطقی اور حتمی شواہد كے ذريعے جوانوں كو دين اسلام كی عظمت اور وحدانيت خداوند متعال سے آگاہ كریں تاكہ یہ طبقہ اسلامی رسالت كی ترويج میں بہترين سفير بن سكیں۔
556161

نظرات بینندگان
captcha