اردن كے سكولوں میں امريكہ كی اسلام مخالف فلم كی تقسيم پر اس ملك كے مسلمانوں كی مخالفت

IQNA

اردن كے سكولوں میں امريكہ كی اسلام مخالف فلم كی تقسيم پر اس ملك كے مسلمانوں كی مخالفت

13:09 - April 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1905369
فن وثقافت گروپ: اردن كے گورنمنٹ سكولوں میں "الرھان الخاسر" نامی اسلام مخالف امريكی فلم كی تقسيم پر اس ملك كے مسلمانوں نے شديد اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے فلسطينی روزنامہ "الايام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی وزارت خارجہ اور يمن میں امريكی سفارتخانے كی نگرانی میں چند سال قبل بنائی جانے والی اس دستاويزی فلم میں مسلمان مردوں اور عورتون كے دہشتگردی كے ساتھ ارتباط كو پيش كر كے ان كی اہانت كی گئی ہے۔
اردن كے پرائمری سكولوں میں اس فلم كی تقسيم پر اس ملك كے مسلمانوں نے شديد اعتراض كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسلام مخالف فلم كی تقسيم پر خاموشی جائز نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اردن كی وزارت تعليم نے اس امريكی فلم كی تقسيم كے ذريعے اسلام كے حقيقی چہرے كو مسخ كرنے اور مسلمانوں كے دہشتگردی كے ساتھ ارتباط ظاہر كرنے كے لئے یہ اقدام كيا ہے۔
560034

نظرات بینندگان
captcha