بحرين میں بازار سرمایہ اور اسلامی بانڈز كے موضوع پر چھٹے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

بحرين میں بازار سرمایہ اور اسلامی بانڈز كے موضوع پر چھٹے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:33 - April 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1906141
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی دارالحكومت منامہ میں ۲۴ اور ۲۵ مئی كو بازار سرمایہ اور اسلامی بانڈز كے موضوع پر چھٹا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "megaevents.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے مركزی بينك "خليجا" نامی سرمایہ كاری آرگنائزيشنز "فالكم" سرمایہ كاری بينك اور سرمایہ اور اسلامی بانڈز كے ميدان میں چند سرگرم عمل آرگنائزيشنز كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد بازار سرمایہ اور اسلامی بانڈز كی توسيع اور ترقی ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی سرمایہ كے بازاروں كی توسيع كے لئے مستحكم بنيادوں كا قيام، علاقائی اسلامی سرمایہ كے بازاروں میں خلاقيت، اسلامی معيشت اور اسلامی سرمایہ كاری میں ترقی جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
560698

نظرات بینندگان
captcha