بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "apexmosque" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "اپكس" كی مسجد كے عہديداروں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد بچوں اور جوانوں كو قرائت اور حفظ قرآن كريم كا شوق دلانا ہے۔
اس مقابلے میں حصہ لينے والے افراد كو قرآن كريم كی سورتوں پر تسلط اور تجويد كے قواعد كی مراعات كرنے كی بنا پر پركھا جائے گا اور آخر میں تين افراد كی كاميابی كا اعلان كيا جائے گا۔
560764