بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "events.alriyadh.gov.sa" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "محمد بن سعود" يونيورسٹی میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد دنيا میں اسلامی پيغام كا تعارف، پيغمبر اكرم(ص) اور ان كی سيرت میں رحمت كا تعارف، دين اسلام كے بارے میں مغرب میں نظرياتی رجحانات كا جائزہ اور رسول اكرم(ص) اور ان كا پيغام ہے۔
اس سيمينار میں حضرت محمد(ص) كی شخصيت اور سيرت نبوی(ص) میں رحمت كی صفت، اسلامی شريعت میں رحمت، اسلامی حقوق میں رحمت، اسلام اور حضرت محمد(ص) كے بارے میں غير مسلم رائٹروں كے نظريات، پيغمبر اسلام(ص) كے حقوق كا جائزہ، رسول اكرم(ص) كے دفاع میں عالم اسلام كے علماء اور سابقہ لوگوں كا كردارجيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
561913