استنبول میں "فيشن حجاب" كی نمائش كے انعقاد پر نكتہ چينی

IQNA

استنبول میں "فيشن حجاب" كی نمائش كے انعقاد پر نكتہ چينی

14:19 - April 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1907270
فن وثقافت گروپ: تركی كی بعض باپردہ طالبات نے اسلامی حجاب ايك فيشن نہیں بلكہ ايك الہی اور شرعی فريضہ قرار ديتےہوئے استنبول میں منعقد ہونے والی "فيشن حجاب" نامی نمائش كے انعقاد پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے "اخبار العالم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسلمان طالبات كے اس گروپ نے ۱۲ اپريل كو اس نمائش كے سامنے اجتماع كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی حجاب ايك فريضہ ہے كہ جس كی مراعات كرنا لازمی ہے اور اسے كسی فيشن كے عنوان سے استفادہ نہیں كيا جا سكتا۔
ان طالبات نے اپنے بيانیے میں مزيد كہا كہ حجاب كو ايك فيشن كے طور پر پيش كرنے كے لئے اس نمائش كا انعقاد اس الہی فريضہ كی شان ومنزلت كو كم كر ديتا ہے كہ جيسے خداوند متعال نے قرآن كريم میں تقوی كی علامت قرار ديا ہے۔
562061

نظرات بینندگان
captcha